dushwari

شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد 14؍ نومبر بروز منگل کو ہوگا

انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے اپنا خون عطیہکریں

بھٹکل۔12؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) شاہین اسپورٹس سینٹربھٹکل اور بلڈ ہیلپ لائن کر ناٹکا کے اشتراک اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن ومنگلورو ریڈ کراس سوسائٹی کے باہمی تعاون واشتراک سے 14؍ نومبر کو مخدوم کالونی کے فاطمہ ہال میں خون عطیہ کیمپ کا نعقادکیا جارہا ہے ،فکرو خبر سے بات چیت کر تے ہو ئے شاہین اسپورٹس کے ذمہ داران نے تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ صبح 8 بجے شروع ہو گاجو دوپہر دو بجے تک جا ری رہیگا ،

کیمپ کے انعقاد کے مقاصد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر بھٹکل والوں کو منگلورو کے اسپتالوں میں خون کی ضرورت پڑتی ہے س اور بسا اوقات وقت پر خون نہ ملنے پر بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اسی بنا پر یہ کیمپ ،منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت کے موقع پر ان کو خون فراہم کیا جا سکے ،لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے اپنا خون عطیہ کر تے ہو ئے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں منتظمین کا ساتھ دیں ۔ 
اپنا نام درج کرنے اور مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں :
9972818849
7411972627
9986965352

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES