dushwari

گوگرن ساحل سمندر پر دو طالب علموں کو لائف گارڈنے بچالیا

کمٹہ:12؍ نومبر،2017(فکرو خبر نیوز ) گوگرن ساحل سمندر پر تیرنے کے دوران غرق ہو رہے دو طالب علموں کو ساحل پر موجود لائف گارڈز کی جانب سے بچا لئے جانے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ بنگلورو سے تعلق رکھنے والے سات دوست سیروتفریح کی غرض سے گوکرن ساحل پر آئے ہو ئے تھے ،

ساحل پر بیٹھنے کے دوران دو دوست تیرنے کی غرض سے سمندر میں اتر گئے ،اس دوران پا نی کے تیز بہاؤ میں آنے سے وہ ڈوبنے لگے،مگر ساحل پر تعیینات لائف گارڈ ز کی فوری کارروائی اور مدد کی وجہ سے انہیں بحفاظت ساحل پر لا یا گیا ،بچائے جانے والے طلباء کی شناخت مدھیہ پردیش کے کملیش کمار اور اتر پردیش کے رمیش یادو کے طور پر کر لی گئی ہے ،گوکرن پولیس تھانہ میں معاملہ میں درج کر لیا گیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES