dushwari

منگلور : گانجہ فروشوں کو پولیس نے کر لیا گرفتار

منگلورو۔12؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز ) منگلورو پولیس نے دو گا نجہ فروشوں کو مرولی کے قریب گانجہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت بیلور کے رہنے والے پی راگھو اور پرکاش کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ ہاسن کے راستہ سے آندھرا پردیش سے گانجہ منتقل کیا جا رہا تھا ،اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر منگلورو پولیس نے مرولی کے قریب ایک کار کا پیچھا کر تے ہو ئے اس کی تلاشی لی تو کار میں موجود 11 کلو گانجہ ضبط کر تے ہو ئے کار میں موجود دوملزموں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ،

پولیس کے قبضہ میں موجود 11کلو گانجہ ،کار اور مو بائیل فون کی قیمت ایک اندازہ کے مطابق 3.80لاکھ بتا ئی گئی ہے ،مو صولہ ذرائع کے مطابق ملزم راگھو آندھرا پردیش میں بیکری کا کاروبار کرتا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ وہاں گا نجہ کی فصل اگانے والے مزدور لوگوں سے گانجہ خرید کر بیلور اپنے گھر بھیج دیتا تھا ،منگلور ،بنگلور کے علاوہ ہاسن میں وہ گانجہ فروشوں کو ہاتھوں اس کو فروخت کیا کر تا تھا ، بتایا جارہا کہ مذکورہ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی گانجہ فروشی کا معاملہ درج کیا جاچکا ہے ،پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES