dushwari

طلباء کو ترقی کے لیے کسی اچھے شہر کے بہترین کالج میں ہی تعلیم حاصل کرنا ضروری نہیں : جناب عبدالرحیم جوکاکو

اے آئی ٹی ایم کی جانب سے فیسٹ بنام’’ اسٹیم فیسٹ ‘‘کا انعقاد 

بھٹکل۔11؍ نومبر ۔2017 (فکرو خبر نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی اینڈ منیجمنٹ کی جانب سے آج صبح 10بجے AITM کے سمینار ہال میں مختلف اسکولوں اور کالجس کے گیارھویں اور بارھویں کے طلباء کے لئے ایک فیسٹ بنام اسٹیم فیسٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مختلف اسکولوں اور کالجس کے طلباء نے اپنی اپنی صلا حتیوں کا مظاہرہ کر تے ہو ئے مہمانان کے ہا تھوں انعامات حا صل کئے ، پروگرام کا آغاز علی مفاز کھروری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،استقبالیہ کلمات اے آئی ٹی ایم کے وائس پرنسپال پروفیسر پال چندرا نے پیش کئے ،جب کہ شکریہ کے کلمات جناب زاہد کھروری نے ادا کئے ،

مہمان خصو صی کے طور پر شرکت کر رہے بھٹکلیس میڈیا سوسائٹی کے چیر مین جناب محسن شاہ بندری نے کہا کہ دنیا دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،اس لئے اسکولوں اور کالجس میں داخل نصاب کتا بیں بھی زمانہ کے رفتار کے مطابق اپڈیٹ ہو نی چا ہئے ، انہوں نے طلباء کو محنت اور شوق کے ساتھ پڑھا ئی پر توجہ دینے کی نصیحت کر تے ہو ئے کہاکہ آپ خود اپنا فیصلہ کریں کہ کس شعبہ میں آپ کو داخلہ لینا ہے،والدین اور گھر والوں کے کے مجبور کرنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہ کریں۔ بلکہ جس شعبہ سے آپ کو دلچسپی ہے اس میں آگے بڑھتے چلے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناکامی پر آپ کو پیچھے ہٹنے کے بجائے مزید محنت کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے،پروگرام کی صدارت کر رہے صدر انجمن جناب عبدا لرحیم جوکاکو صاحب نے طلباء کی ہمت افزائی کر تے ہو ئے کہا کہ آپ ہر گز یہ نہ سمجھیں کہ کسی بڑے شہر اور بڑے ملک میں تعلیم حا صل کر نے سے ہی آپ بڑے انجینئراور سائنس داں بنیں گے بلکہ آپ کے انجمن کے اندر بھی یہ سب سہولیات موجود ہیں ،بلکہ دوسرے شہروں کے مقابلہ میں یہاں پر تعلیمی یکسوئی زیادہ پا ئی جاتی ہے ، اس بنا پر آپ یہاں پر تعلیم حا صل کر تے ہو ئے ایک بہترین انجینئر اور سائنس داں بن سکتے ہیں ،یہاں پر آپ کے لئے جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس سے فائدہ اٹھا تے ہو ئے اپنے تعلیمی معیار کو بلند کر نے کی کوشش کر نی چا ہئے ،اس کے علا وہ جنرل سکریٹری جناب صدیق اسما عیل صا حب ایڈیشنل سکریٹری جناب شاہ بندری اسحاق صاحب ،اے آئی ٹی ایم کے سکریٹری جناب ابو بکر صاحب قاسمجی وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ اس فیسٹ میں MODEL EXPO اور QIZZ MANIA کے مقابلے ہو ئے جس میں بھٹکل واطراف کے اسکولوں اور کالجس کے طلباء کی چالیس سے زیادہ ٹیموں نے اپنی صلا حیتوں کا مظا ہرہ کیا ،جس میں ممتاز طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES