dushwari

نا معلوم افراد کی جانب سے مسجد کے امام پر حملہ ،حملہ آور فرار

مینگلورو۔30؍ ستمبر۔2017(فکرو خبر نیوز) مینگلور کدرولی جنکشن کی ایک مسجد کے امام پر اومنی کار پر سوار چند نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کئے جانے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،جس کی وجہ سے مقا می مسلما نوں میں سخت غم وغصہ پا یا جا رہا ہے ،اطلاعات کے مطا بق کدرولی میں مو جود ٹیپو سلطان مسجد کے اما م وخطیب مو لا نا شکیب سلیم عمری قریب میں موجود میڈیکل کی دکان سے کچھ دوائیاں خرید کر لوٹ رہے تھے کہ اس دوران جیسے ہی وہ کدرولی جنکشن کے قریب پہنچے ایک اومنی کار ان کے پاس آکر کھڑی ہو گئی

،جس میں سے کچھ لو گ کار سے اتر کر مو لا نا پر حملہ کر نے کے بعد فورا وہاں سے فرا ہو گئے ، کچھ لو گ فورا مو لا نا کی مدد کو پہنچ گئے اور کار والوں کا پیچھا کر تے ہو ئے ان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی مگر حملہ آور فرار ہو گئے ،کار والوں کو گرفتارکر نے کی کوشش کے نتیجہ میں کار کے شیشہ وغیرہ ٹوٹ گئے ،اس کے باوجود وہ وہاں سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،کہا گیا ہے کہ اومنی کار اپننگڈی کی ہے ،جس کانمبر لو گوں نے پو لیس کو بتا دیا ہے ،
اس حملہ کی وجوہات کے تعلق سے کو ئی تحقیق نہ ہو سکی ہے ، بندرپو لیس اسٹیشن میں معا ملہ درج کر لیا گیا ہے ،پو لیس کی طرف سے تحقیقات جا ری ہے ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES