dushwari

بھٹکل میں اقدامِ خودسوزی کرنے والے شخص کی اسپتال میں موت

حالات کو دیکھتے ہوئے تمام مدارس اور اسکول میں کیا گیا چھٹی کا اعلان 

بھٹکل 16؍ ستمبر 2017(فکروخبرنیوز) بلدیہ کی دکانوں کو سیل کیے جانے کے معاملہ میں اقدامِ خودسوزی کرنے والے رام چندرا نائک کی اسپتال میں موت واقع ہوگئی ،حالات کو دیکھتے ہوئے آج شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ مذکورہ شخص کی لاش صبح نو بجے کے قریب اس کی رہائش گاہ واقع آساری کیری پولیس کے سخت بندوبست کے درمیان پہنچی۔ فوت ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی بڑی تعدا میں لوگ اس کے گھر قریب جمع ہوگئے جس کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے سخت پولیس کا بندوبست کیا ۔

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی بھی بھٹکل ہی میں موجود ہیں ، قریب گیارہ بجے رام چندرا کی آخری رسومات بندرروڈ پر واقع شمشان میں ادا کی گئی ۔ اس دوران بھی پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔شہر میں اب حالات پرامن ہیں اور کہیں سے بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں ۔ حالات کو پرامن بنائے رکھنے کے لیے احتیاطی طور پر مین رو ڈ پر واقع دکانداروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں۔ اس دوران یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ بلدیہ کی عمارت پر کیے گئے پتھراؤ کے خوف سے بلدیہ کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے ہچکچا رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جب پولیس کے دستوں کے سامنے بھیڑ کھلے عام پتھراؤ کرسکتی ہے تو وہ بھیڑ کچھ بھی کرسکتی ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES