Print this page

منگلور: اسکول سے لگی فرنیچر فیکٹری میں آگ حادثہ: دس لاکھ کا نقصان : بڑا حادثہ ٹلا

منگلور یکم فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں کے مقامی لوگ ،اسکول طلبہ اور اسٹاف کا پارہ اُس وقت چڑھ گیا جب اسکو ل کے پڑوس میں واقع ایک فرنیچر کی فیکٹری میں آگ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ آج کوچاڈی نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرے بیل نامی علاقے میں واقع اس فیکٹر ی کے قریب اسکول واقع ہے ، اچانک آسمان پر دھواں دیکھ کر اساتذہ نے طلبا ء کو اسکول سے ہنگامی طور پر باہر نکالا، اور اسکول تک آگ بھی نہیں پہنچی مگر اچانک آگ حادثے سے ماحول میں تناؤ اور گھبراہٹ دیکھی گئی ، جب اس آگ حادثے میں فیکٹری مالک کو قریب 10لاکھ کا نقصان پہنچا ہے :

ملحوظ رہے کہ بھاگیہ جوتی انڈیسٹریس اینڈ ایمیریلڈ ڈیکور نامی اس فیکٹر کے قریب ودیا نرسی ، ودیا ہائیر پرائیمری اسکول اور اندرا گاندھی میموریل اسکول یعنی تین تعلیمی ادارے واقع ہیں، جملہ 517طلبہ کو عمار ت سے خالی کرلیا گیا تھا، آگ حادثے کی وجہ شارٹ سرکیوٹ بتائی جارہی ہے ، بتایاجارہاہے کہ فیکٹری کا مالک لکشمن دیواڈگا بس تین مہینے پہلے ہی اس فیکٹری کا آغاز کیا تھا، فیکٹری سے قریب واقع کچھ درختوں اور دیگر عمارتوں کی دیوار اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے ، فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا، کاوور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


کارکلا: منگنی کے ایک ہی مہینے بعد لڑکی نے خودکشی کرلی 

کارکلا :یکم فروری (فکروخبرنیوز )منگنی رسم کے ایک مہینے کے اندر ہی ایک جواں سال لڑکی کی جانب سے انتہائی قدم اُٹھانے کی واردات پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق یہ پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی یہ واردات نداوے نامی دیہات میں پیش آئی ہے ، مہلوک لڑکی شناخت سچترا ہیگڈے (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ گھر والوں نے بتایا ہے کہ منگنی کی رسم اس کے مرضی سے ہوئی تھی اور اچانک اس کے اس اقدام سے حیران ہیں، منی پال اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو لے جایا گیا ہے، معاملہ درج ہے ۔