dushwari

ابنائے جامعہ دمام کے زیرِ اہتمام استقبالیہ نشست کا اہتمام

بھٹکل/دمام: یکم فروری (فکروخبرنیوز ) مجلس احیاء المدارس بھٹکل کے وفد کی آمد پر دمام شہر کے مدرسہ تعلیم القرآن واقع سیکو عمارت میں ابناء جامعہ منطقۂشرقیہ کے زیرِ انتظام و اہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی اور مولانااقبال نائطے ندوی کا پرزور استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا اقبال نائیطے نے اجتماعیت کو اپنے بیان کا محور بناتے ہوئے ایک ساتھ جڑے رہنے اور اتحاد کے دامن کو تھامے رکھنے کی تلقین کی جس کو حاضرین بغورسنتے رہے ، اسی طرح مولانا نعمت اللہ ندوی صاحب نے بھی اپنی آمد کے مقصد کو عوام کے سامنے رکھا اور احیاء المدارس کا تعارف پیش کیا، اور ساتھ ہی ساؤتھ افریقہ کے حالیہ سفر کی بھی مختصر روداد سناتے ہوئے احیاء المدارس کے تعاون کی طرف عوام کی توجہ دلائی ۔

ملحوظ رہے کہ اس موقع پر مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب صادق پلور اور سابق سکریٹری جنرل جناب یونس قاضیا بھی موجود تھے انہوں نے بھی وقت کی قلت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختصر اپنے تاثرات کو پیش کیا۔ یاد رہے کہ جلسہ کی نظامت جنرل سکریٹری مولوی عمار ندوی نے انجام دی، اور حافظ عبداللہ منا کی تلاوتِ کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا، ابنائے جامعہ منطقۂ شرقیہ کے صدر جناب مولانا تنویر جوشیدی ندوی کے شکریہ کلمات کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر قریب 160سے 165تک احباب بھٹکل نے ابنائے جامعہ کی دعوت پر شرکت کی تھی ۔ عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES