Print this page

کے ایچ بی اسوسی ایشن کی جانب سے گیٹ ٹو گیڈر تقریب کا انعقاد

بھٹکل 31جنوری (فکروخبرنیوز ) کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ اسویسی ایشن کی جانب سے کل رات گیٹ تو گیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدینہ جمعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا زکریا ندوی نے شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کیا، اور اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان اورمعاشرے کے بزرگ لوگ اگر مل کر کام کریں تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں،لِہٰذا بزرگوں کے مشورے کے ساتھ نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا، مولانا جعفرندوی نے بھی اپنے خطاب میں خدمتِ خلق پر زور دیا، اتحاد کا دامن تھامے رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اگر متحد رہیں تو ہم اپنے مسائل کو حکومت کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں،

ملحوظ رہے کہ اس تقریب کا آغاز عکراش جوپاپو کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا،شبیر عجائب نے مہمانوں کا استقبال کیا، کے ایچ بی کے سکریٹری غانم محتشم نے اسوسی ایشن کی کارگزاری پڑھ کر سنائی ، اور عرفان محتشم نے اسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد کو عوام کے سامنے رکھا، اور جناب عبدالقادر برماورجو اسوسی ایشن کے صدر ہیں انہوں نے تقریب کی نظامت بحسن و خوبی انجام دی، عشائیہ کے بعد جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔