dushwari

غیر مسلم بھائیوں میں اسلام کا پیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت : مولانا انصارندوی مدنی

کوسٹل کنگ ویلفیراسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام شاندار نعتیہ مقابلے کا اہتمام 

بھٹکل 30جنوری (فکروخبرنیوز ) بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء یہاں شہر کے موسیٰ نگر میں کوسٹل کنگ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب ایک شاندار نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قریب طلباء نے اپنے اپنے خوبصور ت انداز میں آپ ﷺ کی خدمت نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس مقابلے میں حصہ لیااور عوام کا دل جیت لیا۔ اس موقع پر آپ اجلاس کی صدارت فرمارہے مولانا انصارندوی مدنی دامت برکاتہم اپنے صدارتی خطاب میں عوام سے تلقین کی کہ آپ ﷺ کے تئیں دل میں سچی محبت پیدا کی جائے ، مولانا نے اس موقع پر کوسٹل کنگ کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمت کرنے والے احباب کو دئے گئے اعزاز کی بھی سراہنا کی اور اپنے بیان کے دوران کہا کہ نعتیہ کلام میں غلو نہ ہو،

اور جتنے بھی نعتیں پیش کی گئی وہ نعتیں غلو اور شرکیہ کلام سے پاک تھی ، مولانا موصوف نے اس موقع پر عوام کو تلقین کی کہ آپ ﷺ سے حددرجہ محبت کریں مگر اس میں غلو نہ کریں کہ ہم شرکیہ کلام کہنے والے بن جائیں ،مولانا موصوف نے اس موقع پر کہا کہ آپ ﷺ کی صفات کو غیر مسلموں میں لانے کی اشد ضرورت ہے اور جب یہ اوصاف حمیدہ ان کے سامنے لائی جائیں گی تو وہ ضرور اس کو قبول کریں گے ، مولانا نے اس سلسلہ میں سیرت کے حوالے سے کئی واقعات گوش گذار فرمائے ۔ ملحو ظ رہے کہ مولانا موصوف سے پہلے اجلاس کے مہمانِ خصوصی جناب عبدالرحمٰن صدیقی، اور جناب جان عبدالرحمٰن صاحب نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جن لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان کو مبارکبادی پیش کی اور کوسٹل کنگ کے نوجونواں کی محنت کو سراہا ۔ اس موقع سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی گئی جس میں آئندہ پیش کئے جانے والے منصوبہ کا بھی ذکر تھا،۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے دس طلباء نے نعتیہ کلام پیش کیا تھا ، اس میں اول دوم ، اور سوم آنے والے طلباء کو انعامات سے نوازاگیا۔ اول نمبر پر حمدان ابن حافظ حشمت اللہ رکن الدین ، دوسرے نمبر پر احمد رضا ابن امین اکرمی، اور تیسرے نمبر پر ارباز ابن محمد علی رکن الدین رہے۔ شکریہ کلمات کے بعد دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES