dushwari

پروفیسر یوسف کولا انجمن پی یو کالج کے نئے وائس پرنسپال

آج کالج کے بورڈ میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ 

بھٹکل 30جنوری (فکروخبرنیوز ) یہ خبرنہایت مسرت کے ساتھ آپ تک پہنچائی جارہی ہے کہ جناب پروفیسر یوسف کولا ابنِ محمد یونس کولا انجمن پی یو کالج کے نئے وائس پرنسپال کے طور پر منتخب کرلئے گئے ہیں، فکروخبر سے خصوصی گفت وشنید میں جناب یوسف کولا نے اس بات کی اطلاع دی ہے،۔ ملحوظ رہے کہ موصوف پروفیسر ساتویں جماعت سے لے کر ایم بی اے تک کی اعلیٰ تعلیم اسی انجمن کے مختلف شعبہ جات میں حاصل کی اور تعلیم سے فراغت کے بعد ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انجمن ادارے نے بحیثیت پروفیسر انہیں انجمن پی یو کالج میں مقرر کیا ،

انہوں نے یکم جنوری 2012میں اس عہدے کو سنبھالا تھا ، چار سال کے طویل تدریسی خدمات کے بعد انہیں اب اسی کالج میں بحیثیتِ وائس پرنسپال نامزد کرتے ہوئے مزید ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پر ڈالی گئی ہے، اس انتخاب پر ادارہ فکروخبر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے پروفیسریوسف کولا صاحب کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES