dushwari

کڈنی ڈیسیس مرض میں مبتلا تیرہ سالہ لڑکے کو امداد کی ضرورت ہے

اہلِ خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

بھٹکل /کمٹہ 29جنوری (فکروخبر نیوز ) کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے یہاں اپنے بیٹے کے مرض سے اور غربت سے پریشان ہوکر اہلِ خیر حضرات سے طبی امداد کی دہائی لگائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف قاسم صاب ولد، قاسم صاب، مقیم مڈگنج، کمٹہ اس وقت کستوربار اسپتال منی پال میں زیرِ علاج ہے، اور کڈنی ڈسیس کے ففتھ اسٹیج میں ہے، لڑکے کی والدہ جو کڈنی ڈونر ہیں ان کی تقویم کرلی گئی ہے ، جس کی بنا پر کڈنی ،ٹرانسپلیشن سرجری وغیرہ کی کارروائی کے لئے لگ بھگ پانچ لاکھ پچاس ہزار روپئے کی لاگت آتی ہے،

یہ خاندان انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے اس کے اخراجات کا بار اُٹھانے سے قاصر ہے، والدین نے اہلِ خیر حضرا ت سے اپیل کی ہے کہ علاج و معالجے کے لئے ان کا مالی تعاون کرے اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 

نوٹ: تصویر کے ساتھ ڈاکٹر کی طبی سرٹیفکٹ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیل چسپاں کردی گئی ہے،امداد کرنے والے اہلِ خیرحضرات براہِ راست فکروخبر دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں یا کمٹہ میں فکروخبر کی نمائندگی کرنے والے ہمارے نمائندے سجادقاضی سے اس نمبر پر رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں:9945512220

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES