dushwari

اُردو اسکول ہیرنگڈی میں جشن یومِ جمہوریہ کی خوبصورت تقریب کا اہتمام

طلباء اسکول کے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام 

ہیرنگڈی 29جنوری(فکروخبرنیوز ) یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہوناور سے لگے قصبے ہیرنگڈی اُردو اسکول میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جناب نصراللہ ہیرنگڈی مہمانِ خصوصی کے طو رپر شرکت فرما کر خصوصی تقریب کی صدارت کررہے تھے۔ طلباء اسکول نے ترنگا لہرانے کے بعد سلامی لی پھر اس کے بعد اسکول کے آنگن میں ایک خوبصورت جشنِ جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور طلباء نے خوبصورت رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کرکے عوام کا دل جیت لیا، جس میں ڈرامے، قوالی اور دیگر مناقشے و مکالمے تھے، طلباء نے اُردو،کنڑا اور انگریزی زبان میں بھی خوبصورت پروگرام پیش کئے جس کو عوام نے خوب سراہا

اس موقع پر اُردو اسکول کے ینگ اسٹار کمیٹی کے نوجوان نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تقریب کو شاندار بنانے میں جدوجہد کی،اس موقع پر جناب احمد کروے، خواجہ محمد بنگوڈ، جناب افتخار بنگوڈ، میرمعلم جناب صادق، جناب فیاض، فائضہ ٹیچر، خواجہ عطار، جعفر اسماعیل کروے، حنیف مختصر، حنیف کٹے منے، شکو رکٹے منے، حسین ملاپور، محمد حسین مختصر اور حسن کروے وغیرہ موجود تھے، جناب حسن کروے نے طلباء کے ثقافتی پروگرام سے خوش ہوکر طلباء کو خصوصی انعام سے بھی نوازا، آخر میں بہترین پروگرام پیش کرنے والے طلباء کو جناب نصراللہ ہیرنگڈی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES