dushwari

منگلور میں جھوٹے بم کا ہوّا:پولس نے پورا علاقہ چھان مارامگر کچھ نہ ملا

منگلور 26جنوری (فکروخبرنیوز ) منگلور میں آج سیکوریٹی پولس افسران کو ایک جھوٹے بم کے ہوا نے پریشان کردیا اور ان کو پورا شہر چھان مارنا پڑا، اطلاع کے مطابق پولس کو ایک نامعلوم فون آیا جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ شہر کے ایک مارکیٹ میں بم نصب کردیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فوری متحرک پولس ڈاگ اسکوڈ عملے کے ساتھ شہر کے اہم اہم علاقوں میں چھان بین جار ی کردی اور سینٹرل مارکیٹ کے علاوہ کئی علاقوں کو بم اسکوڈ ٹیم نے اسکیان کیا مگر پولس کو کچھ نہیں ملا،

شاپنگ مال اور دیگرہجوم والے علاقوں میں بھی چھان بین کی گئی ، پولس کے بیان کے مطابق یہ فون کال کنکاناڈی مارکیٹ کے پاس موجود ایک دکان سے موصول ہوا تھا۔ بتایاجارہاہے کہ کنکاناڈی علاقے میں مزودری کررہے ایک سترہ سالہ لڑکے کو پولس نے تحقیقات کے لئے حراست میں لیا ہے ۔ جس پر جھوٹے بم کے ہوا کھڑ ا کرنے اور فون کرنے کا الزام ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES