dushwari

ملک کے مختلف مقامات پر پولس اور این آئی اے کے چھاپے

داعش سے را بطہ کا الزام: نریندرمودی کو قتل کرنے کی سازش کا بھی الزام: منگلور سے نجم الہدیٰ پولس کی گرفت میں

منگلور 23جنوری (فکروخبرنیوز ) کل ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پولس افسران کی جانب سے کئی مشتبہ ملزمین کو گرفتار کرلئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق منگلور پولس نے این آئی اے کے ساتھ مل کر داعش سے رابطہ رکھنے اور مودی کے قتل کی سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے مشتبہ ملزم نجم الہدیٰ 25کوگرفتار کیا ، بتایاجارہاہے کہ بنگلور کے موڑے نامی علاقے میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھا، اس پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندرمودی کے ساتھ پچیس سے زائد افراد کے قتل کرنے کی سازش رچ رہا تھا،

اطلاع کے مطابق کل پولس نے ریاست کے تیرہ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا اور یہ سب حالیہ بنگلور میں گرفتار انظر قاسمی کی نشاندہی کئے جانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں، ایسی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس اور این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ وہ جنود الخلیفۂ ہند نامی نئی تنظیم کا پردہ فاش کرتے ہوئے یہ گرفتاریاں کی ہیں، جس کے اراکین اُترپردیش، مہاراشٹرا، حیدرآبا د، کرناٹکا میں موجود تھے، ممبئی سے مشتاق، کو گرفتار کیا گیا اور بتایاجارہاہے کہ یہ نئی تنظیم کا امیر تھا، گرفتار نوجوانوں پر یہ الزامات بھی لگائے گئے ہیں کہ وہ مختلف اہم مقامات اور غیر ملکیوں کو بالخصوص حملہ کرکے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ منگلور سے گرفتار شدہ نوجوان نجم الہدیٰ پر داعش کے ساتھ رابطے ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں، اور یہ داعش کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کو ورغلا رہا تھا اس طرح کے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں، اسے ممبئی لے جایا گیا ہے ، جب کہ منگلور کی پولس اس گرفتاری کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کی تفصیلات فراہم کرنے سے پوری طرح انکار کیا ہے، پولس نے نجم الہدیٰ کی گرفتاری کی بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ بنگلور سے جکسندرا نامی علاقے سے دو ،اور ٹمکور کے پی ایچ کالونی سے ایک تاجر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔داعش کے نام پر ریاست میں ہورہی گرفتاریوں کو لے کر اقلیتوں میں خو ف و ہراس پایا جارہاہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہاہے ۔ جبکہ نجم الہدیٰ کے والدین نے اس کو بے قصور بتاتے ہوئے پورے الزامات کو جھٹلا دیا ہے، اور اس کو پولس کی سوچی سمجھی سازش بتارہے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES