dushwari

منگلور میں اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر اور متعلقہ اشیاء ضبط کرلی گئی (مزید اہم ترین خبریں)

عدالت نے سرکاری نوکر کے جائداد کو ضبط کرنے کاحکم دے دیا 

منگلور 12جنوری (فکروخبرنیوز) یہ خبر آپ کو اچھنبے میں ضرور ڈالے گی ،مگر یہ حقیقت ہے کہ یہاں منگلور کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اور اس کی اشیاء کو ضبط کرلئے جانے کی عدالت نے جیسے ہی حکم دے دیا ساری کی ساری چیزیں ضبط کرلی گئی ہیں۔ اس طرح کی خبریں تو آپ ضرور سنی ہوں گی کہ قرضہ نہ ادا کرنے پر بینک نے قرضدار کے جائداد گھر بار ،سونا چاندی اور سواریوں کو ضبط کیا ،مگر یہاں الگ معاملہ ہے ،وعدے کے مطابق سرکاری معاوضے کی رقم ادا نہ کرنے پر عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کو ہی ضبط کرلئے جانے کا حکم دیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگلور میں بچپے ہوائی اڈہ کے لئے یہاں عام عوام کی زمین کو سرکار کے حکم کے مطابق تحویل میں لیا گیا اور اس کے عوض معاوضہ بھی دیا گیا۔ کرسٹینا ڈیسوزا نامی عورت کی 4.5ایکڑ زمین سرکار نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے عوض59لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا، اور سرکار اس میں سے صرف 13لاکھ روپئے ہی ادا کرپائی ، بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر کرسٹینا نے عدالت کا سہارا لیا۔ عدالت میں سنوائی کے دوران عدالت نے سرکار کو ہدایت کی تھی کہ سال 2016کے اندر اندر معاوضہ کی پوری رقم ادا کردی جائے، مگر سرکار یہ رقم جاری کرنے میں ناکام رہی تو عدالت نے سرکار کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آج یہ فیصلہ سنادیا کہ فوری اسسٹنٹ کمشنر کی ساری چیزیں ضبط کرلی جائیں، تو آج عدالت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی سواری، کپاٹ اور دیگر اشیاء اپنی تحویل میں لیا اور سیل کردیا۔ اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ضلع افسر اے بی ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت میں درخواست پیش کئے جانے پر سرکار نے 34کروڑ روپئے بجٹ جاری کیا گیاہے، عنقریب سارے مسائل حل کرلئے جائیں گے۔ 


منگلور:بھیڑ پر قابو پانے کے لئے 16جنوری سے افزودٹرین جاری کرنے کافیصلہ 

منگلور 12جنوری (فکروخبرنیوز )ٹرینوں میں مسافروں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ساؤتھرن ریلوے اتھاریٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ کوچوویلی ۔منگلور، اور منگلور ۔چنائی کے درمیان دوڑنے والی ٹرینوں میں افزوداضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین نمبر 06171کوچوویلی۔منگلور اسپیشل ٹرین رات دس بجے کوچویلی سے 16جنوری کو نکلے گی ، کولم، کایاکولم، چینگنور، ترولا، کوٹیم، یرناکولم، الووا، ترشور، شورانور،ترور، کوژیکوڈ،وداکارا، تھلسری، کنور، پیونور،کنھگڈ،اور کاسرگوڑ کے بعد منگلور جنکشن میں دسرے 11.45بجے پہنچے گی، 


برقی تار کے جھٹکے سے لگی آگ: گھر کی اشیاء جل کر راکھ

ہلے انگڈی 12جنوری (فکروخبرنیوز )برقی تار کے جھٹکے سے لگی آگ کی وجہ سے ایک گھر کی قریب تین لاکھ کی اشیاء ضبط کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ یہ حادثہ ہلے انگڈی اندرا نگر میں پیش آئی ہے ، اس آگ حادثے میں مختلف قیمتی اشیاء ،دستاویز، فرنیچر،زیوارات وغیرہ جل کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کی مالیت کا اندازہ تین لاکھ روپئے لگایا گیا ہے، گھر کے مالک داؤد نے اس کا انداز ہ لگایا گیاہے، آگ پر قابو کرنے کے لئے ایک نجی واٹر ٹینک سے تعاون لیا گیا جب کہ فائر بریگیڈکے پہنچنے میں دیر ہوگئی، بصورت دیگر یہ آگ آس پڑوس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچاسکتی تھی، 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES