dushwari

منگلور: خاتون سماجی کارکن کو فیس بک میں دھمکی دینے والا بجرنگی لیڈر گرفتار(مزید ساحلی خبریں)

منگلور 27دسمبر (فکروخبرنیوز ) منگلور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سماجی کارکن کو فیس بک میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور نازیبا جملوں کے ذریعہ ذہنی ہراساں کرنے کے الزام میں کدری پولس نے بجرنگ دل کے معاون کنوینر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملزم بجرنگی کی شناخت پنیت راج کوٹاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق حالیہ ملک ہند میں بڑھتے ہوئے فسادات کو لے کر ہندوستان کے مشہورفلمی اداکار شاہ رخ خان نے عدمِ رواداری کے سلسلہ میں بیان دیا تھا، اسی کی مخالفت کرتے ہوئے ملک بھر میں ان کی ایک فلم کو لے کر مخالفت کی گئی تھی ،

ہندو تنظیموں کی جانب سے کی گئی مخالفت کو لے کر اور پوسٹر پھاڑے جانے پر منگلور کی ایک مشہور سماجی کارکن ودیادنا کرن نے کئی سیکولر تنظیم کے اراکین کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے بجرنگی اور فلم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی ، اس سے غصائے ہوئے بجرنگیوں نے ودیا دنا کرن کے خلاف سوشیل میڈیا میں اول فول بکنے لگے ، اور فیس بک میں ’’ویرا کیسری‘‘ نامی پیج میں اس کے خلاف کئی لوگوں نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی دی،ا سی کے پیشِ نظر ودیادناکرن بشمول بجرنگی لیڈر کوٹیاری جملہ اکیس افراد کے خلاف کدری پولس تھانے میں معاملہ درج کروایا تھا، اسی پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے آج بجرنگی لیڈر کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے جب کہ پولس نے اس سے پہلے اسی معاملہ میں چھ افراد کو گرفتارکرنے کے بعد ضمانت پررہا کردیا تھا۔ 


جائیداد کی خاطر بھائی نے دوست کی مدد سے بہن کا قتل کردیا 

بیلتنگڈی27دسمبر (فکروخبرنیوز ) جائیداد کے جھگڑے میں ایک بھائی کی جانب سے دوست کی مدد سے اپنی ہی بہن کا قتل کرنے کے بعد آگمبے کے چرماڈی گھاٹ میں پھینک دئے جانے کی بھیانک واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملزم کی شناخت ملیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اور مہلوک عورت کی شناخت داونگیرے کے چن گری کی مقیم سشیلما 38کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایا جارہاہے کہ اس عورت کو دس دن قبل قتل کردیا گیا تھا، جائیداد اور دیگرگھریلو جھگڑے کی وجہ سے اس کے بھائی نے بڑے منصوبہ بند طریقہ سے اس کو اپنے ساتھ میں لاکر اس کا قتل کرکے پھینک دیا تھا، دس دن قبل عورت کے لاپتہ ہونے کی شکایت چنگیری پولس تھانے میں درج کی گئی تھی، تحقیقات کے دورن گھریلو جھگڑے ہونے کی بات پولس کو پتہ چلی تو مہلوک عورت کے بھائی کو شک کے دائرے میں رکھ کر تحقیقات کی گئی تو ساری سچائی سامنے آئی، کل پولس نے ملز م کے ساتھ آگمبے گھاٹ میں آکر لاش کی تلاش شرو ع کی تھی لاش بوسیدہ حالت میں دریافت ہوئی ۔ منگلور اسپتال میں لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا تھا، قتل میں ملوث دو اور ملزم فرار ہیں جن کی تلاش پولس کررہی ہے ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES