dushwari

منگلورو۔23؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) قتل سمیت کئی جرائم میں پولیس کو مطلوب غنڈوں کے گروپ (ٹارگیٹ) کے دو اہم افراد کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔گرفتار شدہ غنڈوں کی شنا خت میلنگا ڈی کے رہنے والے عمران اور سندر باغ کے رہنے والے الیاس کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ پولیس کو اطلاعات مو صول ہو نے پر منگلورو اینٹی راوڑی اسکواڈ کے عملہ نے دادار ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ووڈ لینڈ گیسٹ ہاؤس پر چھا پہ مار ا،جہاں سے بدمعاشوں کا لیڈر عمران گرفتار کر لیا گیا ،

منگلورو۔23؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) ریاستی سطح پر گانجہ کا کاروبار کر نے والے شخص کو گانجہ کرائم پولیس نے اڑیسہ سے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ ملزم کی شنا خت کشور چندرا کے طور پر کرلی گئی ہے ،بتا جا تا ہے کہ اس تعلق سے اطلاعات مو صول ہو نے پر گانجہ کرائم پولیس نے اس کا تعاقب کر تے ہو ئے اڑیسہ سے ملزم کو گرفتار کر لیا ،جب کہ ملزم کے ساتھ مو جود دو کلو گانجہ بھی پولیس نے ضبط کر لیا ہے ،جس کی قیمت اکتیس ہزار رو پئے بتا ئی جارہی ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ24 نومبر2017ۓ سے 3ڈسمبر2017تک بھٹکل تعلقہ تحصیلدار کی طرف سے لوگوں کے لئے آدھار کارڈ بنانے کی کارروائی صرف دس دنوں تک جاری رہے گی ،جن لوگوں نے اب تک اپنا یا اپنے خاندان کے کسی رکن کا آدھار کارڈ نہ بنایا ہو اور جن افراد کو اپنےآدھار کارڈ میں کسی طرح کی تبدیلی یا تصحیح کرنی ہو وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں ،بھٹکل ٹاون میونسپالٹی بلڈنگ کے نچھلے حصہ میں اس کا اہتمام کیا گیا ہے 
نوٹ : مندرجہ ذیل چیزوں میں سے کوئی دو چیزیں اپنے ساتھ لیتے جائیں 
(1) راشن کارڈ کی زیروکس ایک عدد 
(2) پاسپورٹ زیروکس ایک عدد 
(3) برتھ سرٹیفیکٹ یا ٹی سی (ٹرانسفر سرٹیفیکٹ ) کی زیروکس ایک عدد 

جنرل سکریٹری 
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES