Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

تل ابیب:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکام نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی گروپ حماس کی طرف سے رقوم کی غیر قانونی طور پر منتقلی میں مدد کر رہا ہے۔ اسرائیل کا یہ الزام ان دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اسرائیل کی شِن بیت سکیورٹی سروس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک حکام نہ صرف حماس کی طرف سے منی لانڈرنگ کے معاملے کو جانتے بوجھتے نظر انداز کرتے ہیں بلکہ بعض مرتبہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

بیروت۔12فروری2018(فکروخبر/ذرائع ) شمالی لبنان کی عیسائی جج خاتون نے عیسائی مذہب کی توہین کے الزام میں زیر حراست 3 مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے سورۃ آل عمران حفظ کرنے کا حکم دے دیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو لبنان کی ایک مقامی عدالت میں مذہب عیسائی کی توہین کرنے والے نوجوانوں سے متعلق سماعت ہوئی،دوران سماعت فاضل جج نے مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کی بجائے قرآن پاک کی سورہ (آل عمران) حفظ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا،عیسائی جج کے اس فیصلے کے بعد 3مسلم نوجوانوں کی شکلیں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔

صاقح عبداللہ محمد صالح کو نیشنل انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس ( این آئی ایس ایس ) کا سربراہ مقرر کردیاگیا 

خرطوم ۔12فروری2018(فکروخبر/ذرائع ) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف محمد عطا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ صاقح عبداللہ محمد صالح کو نیشنل انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس ( این آئی ایس ایس ) کا سربراہ مقرر کیا ہے۔صلاح صالح اس سے قبل بھی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور ان کی جگہ 2009ء میں محمد عطا کو ملک کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی صدر نے ایسے وقت میں محمد عطا کو عہدے سے ہٹایا ہے جب این آئی ایس ایس ملک میں مہنگائی اور بالخصوص خوراک کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے حزب اختلاف کے کارکنان کی احتجاجی تحریک کو دبانے کے لیے کریک ڈاؤن کررہی ہے۔