Live Madinah

makkah1

dushwari

قاہرہ:08؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی حکومت نے امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہےجس میں دعویٰ کیا گیا تھا مصری حکومت رام اللہ کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مصرنے بھی اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

رباط :08؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) مراکش کی حکومت نے دورانِ سفر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے گلابی رنگ کی بسیں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں افسوسناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی روک تھام کے لیے مختلف تنظیمیوں اور معروف شخصیات نے اپنی آواز بھی بلند کی اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تہران:08؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کردی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائمر ی اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے سے مغربی کلچر ایرانی ثقافت پر حاوی ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی ثقافت کو بچانے کے لیے انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کی جائے۔