Live Madinah

makkah1

dushwari

بچے جنم دینے کا عالمی ریکارڈ قائم

فلسطین :یکم مارچ،(فکروخبر/ذرائع )فلسطین میں ایک چالیس سالہ خاتون کے 69 بچوں کی حیران کن اور ناقابل یقین خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔العربیہ کے مطابق فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی بیوی کے مختلف اوقات میں جنم دیے گئے بچوں کی تعداد 69 ہے۔غزہ آن لائن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شوہر نے اپنی شناخت ظاہر نہیں۔ تاہم اس نے بتایا کہ اس کی بیوی زچگی کی بیماری کے دوران گذشتہ اتوار کو غزہ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئی تھی۔فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی فوت ہونے والی بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بجچے جنم دیے۔بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق اگر کسی خاتون کے ہاں بچے جنم دینے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔

عراق :28فروری (فکروخبر/ذرائع )مغربی موصل میں دہشت گرد گروپ دولت اسلامی داعش کے خلاف عالمی اتحادی فوج کی معاونت سے عراقی فوج کےجاری آپریشن کے دوران شہری آبادی بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔العربیہ نے مغربی موصل میں جاری جنگ اور اس کے شہری آبادی پر مرتب ہونے والے اثرات کا زمینی حالات کے مطابق تجزیہ کیا ہے۔ العربیہ  کے مشاہدات کے مطابق مغربی موصل کی دائیں ساحلی پٹی اور اس کےاطراف میں آٹھ لاکھ شہری خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ شیر خوار بچوں کو دودھ کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں شہریوں بالخصوص بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فاقہ کشی، پانی اور ادویہ کی عدم دست یابی کے نتیجے میں بچوں اموات کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

الشیخ میزو  کا امام مہدی ہونے کا بھی دعویٰ

مصر: 27 فروری (فکروخبر/ذرائع)مصرمیں جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایک عدالت نے منکر حدیث نام نہاد مبلغ اور خود کو امام مہدی منتظر قرار دینے کے دعوے دار محمد عبداللہ عبدالعظیم کو پانچ سال قید با مشقت کی سز کا حکم دیا ہے۔العربیہ کےمطابق محمد عبداللہ عبدالعظیم المعروف الشیخ میزو  کے خلاف شبرا الخیمہ کی عدالت میں توہین مذہب کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔مقامی قانون دان ایڈووکیٹ سمیر صبری نے الشیخ میزو کے خلاف عدالت میں دو الگ الگ الزامات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ خود کو امام مہدی موعود قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ احایث صحیحہ کے منکر اور امام بخاری کی مرتب کردہ صحیح بخاری کی صحت سے انکاری ہیں۔خیال رہے کہ الشیخ میزو نامی مذہبی مبلغ نے کچھ عرصہ پیشتر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ  فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ میں مہدی منتظر ہوں۔ مجھےعلم غیب کی خبریں دی جاتی ہیں۔