Live Madinah

makkah1

dushwari

استنبول:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر برائے ترقیاتی امور لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ 2017 کے ماہ نومبر کے صنعتی اعداد وشمار نے سال کی آخری سہہ ماہی میں شرح نمو کے توقع سے کہیں زیادہ ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول سے جاری کردہ تحریری اعلان میں وزیر ایلوان نے کہا کہ نومبر 2017 کے حوالے سے صنعتی اعداد و شمار کے مطابق سالانہ صنعتی پیداوار کی سطح 7 فیصد کے اضافے کے ساتھ گزشتہ دس برسوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی 10 بڑے شہروں میں مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا

تیونسیہ:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی افریقاکے ایک اہم عرب ملک تیونس میں مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف پرتشدد احتحاجی تحریک چل پڑی ہے۔تیونس کے 10 بڑے شہروں میں مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمنی بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کو ششیں مشکو ک ہیں ، عالمی جہاز رانی روکنے کے علا وہ ہما رے پا س دوسرا کو ئی آ پشن نہیں ،حوثی لیڈر 

صنعاء:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے ملک میں جاری جنگ میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد بحر احمر میں عالمی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثیوں کی قائم کردہ غیر قانونی انقلابی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے دھمکی دی ہے کہ حوثی ملیشیا بحر احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو کسی بھی وقت روک سکتے ہیں۔ انہوں نے بحر احمر میں جہازوں کی نقل وحرکت روکنے کو ’تزویراتی آپشن‘ قرار دیا