Live Madinah

makkah1

dushwari

کابل :06؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان پر جاری امریکی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقہیومن رائٹس واچ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں عام شہریوں کے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔پٹریشیا گآسمین نے کہا ہے کہ افغانستان پر امریکی حملوں میں عام شہریوں کے جانی نقصان میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

صنعاء:05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)یمنی دارالحکومت میں یکم دسمبرکے بعدسے جھڑپوں میں کم ازکم234افرادہلاک اورچارسوزخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات ریڈکراس کی عالمی کمیٹی نے منگل کے روزکہی ہے ۔صنعاء میں قائم آئی سی آرسی کی خاتون ترجمان سمیعہ بلتیفانے حوثی باغیوں اورعلی عبداللہ صالح جوخودپیرکے روزمارے گئے ہیں کی حامی فورسزکے درمیان لڑائی کاحوالہ دیتے ہوئے اے ایف پی کوبتایاکہ اب تک ہمارے پاس چارسوزخمیوں اور234ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔سابق یمنی صدر صالح نے ہفتہ کے روزیمن میں سعودی  اتحادکوبتایاتھاکہ اگرمحاصرہ ہٹایاجاتاہے تووہ مذاکرات کیلئے تیارہیں ۔

بیروت:05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت دمشق کے نزدیکی علاقوں پر بمباری کی ہے،یہ بات انسانی حقوق کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہی۔برطانیہ میں قائم مبصر گروپ کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے نزدیک ایک سائنسی ریسرچ سنٹر اور گودام سمیت جماریہ خطے کو نشانہ بنایاجہاں حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہتھیار اور گولہ بارود ذخیرہ کئے گئے تھے۔فوری طور پر اصل ہدف کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی فورسز نے دمشق صوبہ اور تین نواحی علاقوں میں ہمارے ٹھکانوں میں سے ایک پر اسرائیل میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔