Live Madinah

makkah1

dushwari

الرقہ:18؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع)شام کے شہر الرقہ میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں21بچوں سمیت 59شہری جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ حملے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کی طرف سے کیے گئے، جاں بحق افراد میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ ملبے تلے دبنے والے افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد ہوا ۔افواج نے کہا ہے کہ کارروائیوں میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی کوشش کی جاتی ہے تاہم کولیشن یہ بھی تسلیم کر چکی ہے کہ 2014سے اب تک 624 شہری ان کے فضائی حملوں کے سبب ہلاک ہوئے۔

فلسطینی شہریوں کا مکان مسماری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، صحافی سمیت 30فلسطینی زخمی 

رام اللہ ۔17اگست2017(فکروخبر/ذرائع )قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رامن اللہ میں کوبر کے مقام پر واقع زیرحراست فلسطینی مزاحمت کار عمرعبدالجلیل العبد کا مکان مسمار کردیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کوبر قصبے میں عمر العبد کے گھر کا محاصرہ کیا۔ گھر کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ مکان کے محاصرے کے بعد بلڈوزروں اور بھاری مشینری کی مدد سے اسے مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کا رابطہ کاری میں بہتری، انسداد دہشت گردی اور شامی بحران پر تبادلہ خیال 

تہران /انقرہ ۔17اگست2017(فکروخبر/ذرائع ) ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب اور ترک وزیر دفاع سے ملاقات کی ،ایرانی اور ترک فوجی سربراہوں نے ملاقات میں شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔ترک میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب اور ترک وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔