Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

عراق: جنگجو بغداد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر!

دبئی ۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کے خلاف بر سر پیکار جنگجووں نے دیالی گورنری کی منصوریہ الجبل میونسپلٹی کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ مقام دارلحکومت بغداد سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال اس میونسپلٹی کے اردگرد نوری المالکی کی فوج اور مسلح جنگجووں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگجو بلدیہ منصوریہ الجبل کے قریب سات دوسرے قصبات کا کنڑول بھی حاصل کر چکے ہیں۔

باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 35 ایرانی جنگجو گرفتار

عراق26جون(فکروخبر/ذرائع)عراقی سیکیورٹی فورسز نے الانبار صوبے کے سب سے بڑے شہر الرمادی میں ایک جامع مسجد پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔\'العربیہ\' کے نامہ نگار کے مطابق الرمادی میں مسجد پر بمباری سے قبل وزیر اعظم نوری المالکی کے زیر کمان فورسز نے لڑاکا طیاروں سے اسی شہر میں قبائل کے زیر نگین علاقوں پر بھی گولہ باری کی جبکہ سرحدی شہر الرطبہ پر شامی فوج کی گولہ باری سے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی بتائے جاتے ہیں۔

عملے کے دو ارکان زخمی ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

پشاور۔25جون (فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کے ہوائی اڈے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر طیارے پر دوران پرواز فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا بوئنگ پی کے 756 سعودی دارالحکومت الریاض سے آیا تھا اور وہ پشاور کے باچا خان ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی ہے۔فائرنگ سے ایک خاتون اور عملے کے دو ارکان زخمی ہوگئے۔بعد میں خاتون اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔