Live Madinah

makkah1

dushwari

کاوش کا مقصد امراء کو متاثرہ افراد کی مدد کی ترغیب دینا ہے

 یورا گوئے:25 مئی (فکروخبر/ذرائع)جنوبی امریکا کےغریب اور پسماندہ ملک یورا گوئے کے سفید پوش اورغریب صدر نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ ایک سو یتیم بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لیتے ہوئے ان کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔شامی پناہ گزینوں کی دیکھ بحال سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورا گوئے کے صدر خوسے موجیکا نے شام میں جنگ کے دوران یتیم ہونے والے ایک سو بچوں اور بچیوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔

مہافرید امیر خسروی پر دھوکا دہی سے قرضہ لینے کا الزام تھا

تہران۔24مئی (فکروخبر/ذرائع)ایران کے ارب پتی بزنس مین مہافرید امیر خسروی کو اسلامی اتقلاب کے بعد ملکی تاریخ کے سب سے مالیاتی فراڈ میں ملوث ہونے کی پاداش میں پھانسی دے دی گئی۔سرکاری ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق مہافرید المعروف امیر منصور آریا کو ہفتے کے روز تہران کے جنوب میں واقع ایوین جیل میں پھانسی دی گئی۔ مہافرید کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی توثیق کے بعد پھانسی کی سزا دی گئی۔

تازہ شیلنگ میں 22افراد ہلاک متعدد زخمی

دمشق ۔ 23 مئی (فکروخبر/ذرائع)شامی باغیوں نے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بشارالاسد کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی پر شیلنگ کر کے کم از کم 22 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔شیلنگ کا یہ واقعہ شام کے جنوبی شہر درعا میں پیش آیا ہے۔ واضح رہے بشار رجیم نے 3 جون کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔بشارالاسد اس مرتبہ بھی تمام تر عوامی اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود صدارتی امیدوار کے طور پر موجود ہیں۔