Live Madinah

makkah1

dushwari

مزار میں آیات قرآنی کی جگہ فرقہ وارانہ نعروں کی چاکنگ

حمص ۔12مئی(فکروخبر/ذرائع ) شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت کے مرکزی شہر حمص میں سرکاری فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے شہر کی اینٹ سے اینٹ تو بجا دی لیکن ان کی خوئے انتقام صرف باغیوں کے قتل عام اور نہتے شہریوں کو ڈیڑھ سال تک محصور رکھنے تک محدود نہ رہی بلکہ شہر کے مقدس مقامات حتی کہ جلیل القدر صحابی رسول حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار اور اس سے متصل تاریخی جامع مسجد کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

خاتون وزیر نوریہ کا یہودی خاندان سے تعلق جوڑنا درست نہیں: ماہرین

الجزائر ۔11 مئی (فکروخبر/ذرائع)شمالی افریقا کے ایک بڑے ملک الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے نوریہ بن گبریط رمعون نامی ایک خاتون کو وزارت تعلیم کا قلم دان سونپے جانے پر ملک کے سیاسی، ابلاغی اور عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس بحث میں عوامی اور سیاسی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ نوریہ بن گبریط کا تعلق ایک یہودی خاندان سے ہے اور صدر بوتفلیقہ نے ایک یہودی نژاد خاتون کو تعلیم جیسے اہم شعبے کی وزارت سونپ رکھی ہے،

یمنی فوج سے جھڑپ میں سعودی سمیت تین جنگجووں کی ہلاکت،دوفرانسیسیگرفتار

صنعا۔10مئی(فکروخبر/ذرائع)یمن کے دارالحکومت صنعا میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے صدارتی محل پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔صنعا سے العربیہ کے نمائندے حمود منصور نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حملے کے بعد صدارتی محل کے آس پاس سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں۔اس دوران ایک سرکاری عمارت کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔