Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

غزہ۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں اسرائیل سے تعلیمی شعبے سمیت ہرطرح کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے برطانوی دانشوروں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اسرائیلی جرائم سے آگاہی کی عالم مہم کا عکاس قرار دیا ہے۔برطانوی اخبار"گارجین" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی بائیکاٹ کی پٹیشن پر اب تک 343ماہرین تعلیم نے دستخط کیے ہیں۔ دستخطوں کے حصول کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان:27 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے قریبا تمام بڑے شہروں میں سوموار کی دوپہر دو بج کر نو منٹ پر 7.5 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں مکانوں کی چھتیں گرنے اور عمارتیں منہدم ہونے سے تین سو اٹھائیس سے زیادہ افراد جاں بحق اور 1800 زخمی ہو گئے ہیں۔شدید زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ دوسرے شہروں میں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ رات گئے پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں فاٹا میں قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک سو اکانوے اموات کی تصدیق ہوچکی تھی۔

انقرہ۔26اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ترک سکیورٹی فورسز اور جہادیوں کے مابین ہوئے ایک تازہ تصادم میں دو پولیس اہل کار جب کہ داعش کے چار شدت پسند مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپ آج صبح جنوب مشرقی شہر دیارباقر کے ایک ضلع میں اس وقت ہوئی، جب سکیورٹی اہل کاروں نے ایک گھر پر چھاپا مارا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے اس گھر پر چھاپا مارا گیا تو جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ترک حکومت نے اس کرد اکثریتی علاقے میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔