Live Madinah

makkah1

dushwari

انقرہ:18؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ شمالی شام کے آفرین علاقے کو علیحدگی پسند تنظیمPKK کی علاقے میں شاخ پی وائے ڈی سے پاک کیے جانے کی ضرورت ہے۔آک پارٹی کے رہنما و صدرِ ترکی نے اپنی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ضلعی چیئرمینوں کے ایک اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ" آفرین کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے وہاں کی نگران چوکیوں پر فوجیوں کی تعیناتی کی جائیگی ، ہم ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔

دونوں ملک کا مشترکہ مفاد ایران کو روکنے سے وابستہ ہے،اسرائیلی آرمی چیف کا انٹرویو

تل ابیب۔17نومبر2017(فکروخبر /ذرائع) اسرائیل کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہے کیونکہ دونوں ملک کا مشترکہ مفاد ایران کو روکنے سے وابستہ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لیفٹینٹ جنرل گیڈی ائزنکوٹ نے پہلی مرتبہ عربی زبان کے ایک آئن لائن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا لبنان میں موجود حزب اللہ تنظیم پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

رفح گذرگاہ کا کنٹرول رواں ماہ کے اوائل میں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تھا

غزہ ۔17نومبر2017(فکروخبر /ذرائع) مصرمیں قائم فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کراسنگ کوآج سے تین دن تک دو طرفہ آمد ورفت کیلئے کھولاجائے گا۔خبر رساں ادارے وفا کے مطابق رفح گذرگاہ آج ہفتہ، اتوار اور سوموار کے ایام میں دو طرفہ آمد ورفت کیلئے کھولی جائے گی۔خیال رہے کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول رواں ماہ کے اوائل میں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔