Live Madinah

makkah1

dushwari

یمن:30؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا

بیروت 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)شام میں جاری جنگ کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بدھ کے روز نامعلوم جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں داعش کے زیر انتظام علاقے میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 عام شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے۔آبزر ویٹری فار ہیومن رائیٹس کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں عام شہریوں کے قتل عام کا سبب بننے والے جنگی طیاروں کی شناخت نہیں کی جاسکی

دبئی 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک آپریشن کے دوران اس وقت گولیاں ماریں جب فوج کو اس کی طرف سے حملے کا خطرہ محسوس ہوا۔