Live Madinah

makkah1

dushwari

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی عراق خود مختاری کےلیے ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے لے گا۔

عراق:24اگست 2017(فکروخبر /ذرائع)سرکاری دورے کی غرض سےعراق میں موجود ترک وزیر خارجہ نے بغداد میں عراقی ہم منصب ابراہیم جعفری کے ہمراہ مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جمہوریہ عراق کی مرکزی اور علاقائی حکومتیں تمام مسائل علاقائی سالمیت کے دائرے میں حل کریں ۔ شمالی عراق کی حکومت نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریفرنڈم کا فیصلہ غلط اور الگ ریاست کا پرچم لہرانا توہینِ آئین کے مترادف تھا لہذا جتنا جلد ہوسکے اس ریفرنڈم کو منسوخ کیا جائے۔

دبئی 23؍ اگست 2017(فکروخبر/ذرائع) یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں حوثی باغیوں کے چیک پوسٹ کے نزیک بدھ کو ایک ہوٹل کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں کم سے کم 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی طبی عملہ اور حوثیوں کے ٹیلیویژن نے آج دی ہے۔ حوثی باغیوں نے اس حملے تصدیق کی ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق ارہاب علاقے میں کئے گئے اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

ڈیموکریٹک فورسز نے 6 جون کو داعش کے زیر قبضہ علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے جنگی آپریشن کا آغاز کیا تھا

آستانہ:23؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع) شامی شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی داعش کے خلاف بمباری کے دوران ایک ہفتے میں 170 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے رقہ میں ایک ہفتے کے دوران 250 بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، رقہ پر شامی حکومت کے مکمل کنٹرول کیلئے شدید لڑائی جاری ہے،