Live Madinah

makkah1

dushwari

کولمبو:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا کے صدر نے قانونی طور پر شراب خریدنے کے لیے خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دیے جانے کی ایک کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔صدر میتھری پال سری سینا نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے حکومت کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اس اصلاح کو واپس لے لے جس کے تحت خواتین بھی بغیر پرمٹ کے بارز میں کام کر سکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں ایسی کسی پیش قدمی کے بارے میں اخبار سے اطلاع ملی تھی۔حکومت نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ وہ سنہ 1955 کے ایک قانون میں ترمیم کر رہی ہے کیونکہ یہ خواتین کے مساوی حقوق کے مخالف ہے۔

مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے جلد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا،پارٹی بیان

قاہرہ:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل سامی عنان کی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی سربراہ سامی عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارٹی کے بیان میں کہاگیاکہ عنان اپنی نامزدگی اور انتخابات میں حصّہ لینے پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترک صدر کی الیزیہ محل میں فرانسیسی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس 

استنبول:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی بار بار درخواست نہیں دے گی۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ترکی اور فرانس کے مفادات اور چیلنجز مشترک ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں الیزیہ محل میں فرانسیسی صدر میکرون کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یورپی یونین میں شمولیت کے انتظار میں تھک گیا ہے۔

ریاض پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ قابل مذمت ہے،ماکروں

ریاض ۔10نومبر( یو این این) فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد غیر علانیہ طور پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد نے فرانسیسی مہمان صدر کو ہوائی اڈے پر خوش آمدید کہا۔صدر ماکروں نے بتایا کہ انہوں نے یمن کے حوثیوں کی جانب سعودی دارلحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی اطلاعات اور ایران سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے جمعرات کی صبح ہی سعودی عرب آنے کا پروگرام بنایا۔

کرغیزستان:17؍اکتوبر2017(فکروخبر ؍ذرائع)وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق وزیراعظم سورونبائی جینبیکوف کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے چون فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اُن کے قریب ترین حریف ارب پتی تاجرعمر بیگ بابانوف تھے۔ نئے صدر سبکدوش ہونے والے صدر الماس بیگ اتم بائیف کی جگہ منصب سنبھالیں گے۔

اسپین:11؍اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع)غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کی ریاست کاتالونیا کے صدر کارلس پیوگ ڈی مونٹ نے آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کو چند ہفتوں کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاتالونیا کی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں توقع کی جارہی تھی کہ صدر کارلس پیوگ ڈی مونٹ اسپین سے آزادی کا اعلان کردیں گے تاہم انہوں نے اس اعلان کو مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپانوی حکومت کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔

اس ملک کی قیادت ابھی تک ایلن جانسن سرلیف کے ہاتھوں میں تھی

ماسکو:10؍اکتوبر2017(فکر وخبر /ذرائع)لائیبیریا میں ستر سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملک کی قیادت ابھی تک ایلن جانسن سرلیف کے ہاتھوں میں تھی۔ ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ تین نسلوں کے بعد پہلی مرتبہ صدارتی اقتدار جمہوری اور پرامن طریقے سے کسی دوسرے لیڈر کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ سن 2003 میں چودہ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اقتدار نوبل انعام یافتہ سرلیف کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس ملک میں خانہ جنگی کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

نئی دہلی20؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات کی آج ہوئی ووٹوں کی گنتی میں مسٹر كووند نے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو بھاری ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں الکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے65.65 فیصد ووٹ حاصل ہوا جبکہ محترمہ کمار کو 34.35 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔