Live Madinah

makkah1

dushwari

مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے جلد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا،پارٹی بیان

قاہرہ:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل سامی عنان کی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی سربراہ سامی عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارٹی کے بیان میں کہاگیاکہ عنان اپنی نامزدگی اور انتخابات میں حصّہ لینے پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

صدارتی انتخابات 26 سے 28 مارچ تک ہوں گے۔ بیرون ملک پولنگ 16، 17 اور 18مار چ کو ہوگی

قاہرہ:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کے سپریم الیکشن کمیشن نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخابات کی تاریخ، امیدواروں کی نامزدگی کی شرائط، انتخابات کے پہلے اور دوسرے دور کی تاریخوں، انتخابی مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ اخراجات کی حد اور انتخابی نشانات کے حصول کی شرائط جاری کردی ہیں۔

قاہرہ:25؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)حال ہی میں سلامتی کونسل میں القدس کے حوالے سے مصر کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی۔ یہ قرارداد امریکا نے اسرائیل کے حق میں ویٹو کردی تھی۔قرار داد پیش کرنے والے ملک مصرپر بھی تنقید کی گئی کہ اس نے اس قرارداد میں براہ راست امریکا کا ذکر نہیں، ورنہ امریکا اس قرارداد کو ویٹو نہ کرتا۔مصر کے معاصر عزیزاخبار الیوم کو دیئے گئے انٹرویو میں مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے قرارداد میں نام نہ لینے کی وجہ بتائی ہے۔

قاہرہ:29؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)مصر ميں سکيورٹی فورسز نے صوبہ اسمائيليہ ميں انسداد دہشت گردی کی ايک کارروائی ميں گيارہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر ديا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق يہ کارروائی شمالی سينائی ميں جہاديوں کے ايک ٹھکانے کے خلاف کی گئی۔ مشتبہ جنگجوؤں کی شناخت کا عمل فی الحال جاری ہے۔ بتايا گيا ہے کہ جنگجوؤں نے سکيورٹی دستوں کی گاڑياں ديکھ کر فائرنگ شروع کر دی تھی، جس کے رد عمل ميں یہ جوابی کارروائی کی گئی۔ گزشتہ جمعے کے روز سينائی ميں ايک مسجد پر کیے گئے حملے ميں تين سو سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد قاہرہ حکومت نے انسداد دہشت گردی کے وسيع تر آپريشن کا آغاز کیا تھا۔

قاہرہ :05؍اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع)مصری پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی حمادۃ السید کو حراست میں لیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسوان فٹ بال کلب کے کھلاڑی حمادۃ السید کو سپریم سیکیورٹی پراسیکیوٹر نے پندرہ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ حمادۃ السید پر جزیرہ نما سیناء میں شدت پسند گروپ داعش کے ساتھ وابستگی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔