Live Madinah

makkah1

dushwari

استنبول:24نومبر(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر الباب پر بشار حکومت کے طیاروں کے حملے میں 3 ترک فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔طبی اور عسکری ذرائع کے مطابق زخمی فوجیوں کو ترکی کے سرحدی صوبوں کلس اور غازی عنتاب کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔شامی حکومت کے طیاروں نے مذکورہ حملہ شامی اپوزیشن کے عسکری آپریشن "فرات کی ڈھال" کے دوران کیا۔ یہ آپریشن ترکی کی فوج کی سپورٹ کے ساتھ جاری رہے۔

کویت :21نومبر:2016(فکروخبر/ذرائع ) کویت کے وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شیخ خالد الجراح نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کے ساتھ پانچ ارب ڈالرز کے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔اس کے تحت کویت 28 ایف/اے لڑاکا جیٹ خرید کرے گا۔خالد الجراح نے ان رپورٹ کو مسترد کردیا ہے کہ امریکا نے کویت کو دس ارب دس کروڑ ڈالرز مالیت کے چالیس ایف /اے 18 لڑاکا جیٹ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔کویتی روزنامے الرائے نے اتوار کو ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسلحے کی ڈیل ایک ہی دن میں طے نہیں پا جاتی ہے بلکہ طویل مذاکرات کے بعد یہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔

پناہ کے حصول کی درخواستیں مسترد

اسٹاک ہوم ۔ 28جنوری(فکروخبر/ذرائعسویڈن کی حکومت نے اپنے ہاں پناہ لینے والے 80 ہزار افراد کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سویڈش وزیرداخلہ انڈریس ایجمن کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے 2015ء کے دوران جنگ زدہ ملکوں سے نقل مکانی کر کے سویڈن پہنچنے والے 80 ہزار افراد کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اس کے باوجود یہ لوگ سویڈن میں مقیم ہیں۔ ان کے خلاف جلد ہی حکومت سخت کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔العربیہ کے مطابق ایک مقامی اخبار اور ایف وی ٹی  ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مسٹر ایجمن کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن میں آنے والے تارکین وطن کا اندازہ ساٹھ ہزار لگا رہے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 80 ہزار تک جا پہنچی ہے۔