Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

مغربی ممالک نے ایران کی جوہری جاسوسی کی ہے، ایرانی فوج کے سابق چیف

تہران:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے مغربی ممالک پر جوہری جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی فوج کے سابق چیف آف سٹاف حسن فیروزآبادی کے مطابق مغرب نے اس مقصد کے لیے چھپکلی اور دیگر رینگنے والے جانداروں نما جاسوسی آلات کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مغرب کی جانب سے سیاحوں، سائنسدانوں اور تحفظ ماحول کے کارکنوں کے طور پر بھیجے جانے والے افراد کے ذریعے ایران کی جاسوسی کی گئی۔ فیروز آبادی نے مزید کہا کہ جاسوسی کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ حسن فیروز آبادی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی کے عسکری مشیر بھی ہیں۔