Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

اسرائیلی پولس کی سیکیورٹی میں یہودی شر پسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مزید 18 یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 18 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ یہودی آبادکاروں کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔