Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

مذہب عسائیت کی توہین ؛لبنانی جج نے 3مسلم نوجوانوں کو سورۃ آل عمران حفظ کرنے کا حکم دیدیا

بیروت۔12فروری2018(فکروخبر/ذرائع ) شمالی لبنان کی عیسائی جج خاتون نے عیسائی مذہب کی توہین کے الزام میں زیر حراست 3 مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے سورۃ آل عمران حفظ کرنے کا حکم دے دیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو لبنان کی ایک مقامی عدالت میں مذہب عیسائی کی توہین کرنے والے نوجوانوں سے متعلق سماعت ہوئی،دوران سماعت فاضل جج نے مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کی بجائے قرآن پاک کی سورہ (آل عمران) حفظ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا،عیسائی جج کے اس فیصلے کے بعد 3مسلم نوجوانوں کی شکلیں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔

مسلم نوجوان خاتون عیسائی جج کے سامنے قرآن کریم ہاتھوں میں لئے کھڑے تھے۔ہر ایک سورۃ آل عمران کی تلاوت کر رہا تھا۔ جج خاتون ان کی رہائی کا حکم دینے سے قبل یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتی تھیں کہ یہ نوجوان سچ مچ سورۃ آل عمران حفظ کر بھی سکیں گے یا نہیں۔ لبنانی حلقوں میں عیسائی جج خاتون کے فیصلے پر انتہائی خوشگوار ردعمل آیا۔ اس سے مذاہب کے درمیان رواداری کی قدروں کو فروغ ملے گا۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے بھی فیصلے پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔