Live Madinah

makkah1

dushwari

افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث 26 عسکریت پسند ہلاک ،16 زخمی ہو گئے

کابل ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث 26 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں ۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان اور داعش جنگجوؤں کے خلاف ملک بھر میں متعدد آپریشنز عمل میں لائے گئے۔ تاہم ان کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 داعشی اور 13 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں

تاہم وزارت دفاع کے مطابق ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے 3 داعشی جنگجوؤں کو گرفتار بھی کیا ہے جبکہ داعشی جنگجوؤں کے قبضے سے اسلحہ بارود ضبط کیا گیا اور سڑک کنارے نصب شدہ بمبوں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف افغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو مشترکہ کارروائیاں بھی کر رہی ہیں۔