Live Madinah

makkah1

dushwari

ترک باشندوں کے لئے امریکی سفر پر احتیاط برتنے کی ہدایت

انقرہ:13؍جنورری2018(فکروخبر/ذرائع)وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں امریکہ جانے والے ترک باشندوں سے اس ملک میں دہشت گردی ، تشدد کے واقعات کی بھر مار اور بلاکسی وجہ کے گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی وجہ سے متنبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے ترک باشندوں کو غیر ممالک کی سیاحت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور امریکہ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے علاوہ گاڑیوں کے ہجوم پر چڑھانے کے واقعات میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ زیادہ تر حملے ثقافتی مراکز، میٹرو اسٹیشنز، پبلک عمارتوں ، اداروں، عبادت گاہوں، اسکولوں اور کیمپس پر کیے جا رہے ہیں اس لیے ترک باشندوں کو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ان علاقوں سے دور رہنےکی ضرورت ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے جانے والے سرکاری ملازمین سمیت ترک باشندوں کو بلا کسی جرم کے حراست میں لیے جانے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کیے جانے کی وجہ سے ان کو امریکہ جانے سے قبل اچھی طرح اپنے اس دورے کے بارے میں سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہےکیونکہ امریکی عدلیہ صرف فتح اللہ گولن ہی کا ساتھ دے رہی ہے اور اس کی حمایت میں اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ وہ ترک باشندوں سے انصاف کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتی بلکہ ان پر جھوٹ پر مبنی مقدمات چلا کر ان کو سزا دے رہی ہے۔اس سے قبل امریکا نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا امریکی شہری پاکستان، سوڈان گوئٹے مالا سمیت ترکی کے سفر میں احتیاط برتیں۔