Live Madinah

makkah1

dushwari

یمن، صنعاء میں میں یکم دسمبرکے بعدسے جھڑپوں میں 234افرادہلاک،4سوزخمی ہوگئے،ریڈکراس

صنعاء:05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)یمنی دارالحکومت میں یکم دسمبرکے بعدسے جھڑپوں میں کم ازکم234افرادہلاک اورچارسوزخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات ریڈکراس کی عالمی کمیٹی نے منگل کے روزکہی ہے ۔صنعاء میں قائم آئی سی آرسی کی خاتون ترجمان سمیعہ بلتیفانے حوثی باغیوں اورعلی عبداللہ صالح جوخودپیرکے روزمارے گئے ہیں کی حامی فورسزکے درمیان لڑائی کاحوالہ دیتے ہوئے اے ایف پی کوبتایاکہ اب تک ہمارے پاس چارسوزخمیوں اور234ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔سابق یمنی صدر صالح نے ہفتہ کے روزیمن میں سعودی  اتحادکوبتایاتھاکہ اگرمحاصرہ ہٹایاجاتاہے تووہ مذاکرات کیلئے تیارہیں ۔

تاہم دوبارہ سے لڑائی شروع ہوگئی ،سابق یمنی صدر دارالحکومت کاکنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوشاں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں اوران کی فورسزکے درمیان لڑائی میں شدت کے دوران مارے گئے ہیں ،جس کے بعدجنگ میں ایک نیامحاذشروع ہوگیاہے ۔2015ء کے بعدسے یمن کی لڑائی میں ہزاروں کی تعدادمیں افرادمارے جاچکے ہیں ،اقوام متحدہ نے اسے دنیاکابدترین انسانی بحران قراردیاہے ،اورمشرق وسطیٰ کے حریفوں سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے ۔