Live Madinah

makkah1

dushwari

صومالیہ: بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

موغادیشو:04نومبر2017(فکروخبر /ذرائع)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 512 ہوگئی جبکہ 62 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی مصروف شاہراہ پر14 اکتوبر کو ہونے ٹرک بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 512 ہوگئی جبکہ 312 افراد زخمی ہیں۔دھماکے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کےمطابق دھماکے کے312 افراد زخمی زیرعلاج ہیں جبکہ 62 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

موغادیشو دھماکے میں 600 سے 800 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ حملے کی ذمہ داری  الشبابتنظیم  نے قبول کی تھی۔خیال رہے کہ موغادیشو میں بم دھماکے سے دو دن پہلے امریکہ کے افریقی کمانڈ کے سربراہ نے صومالیہ کے صدر سے دارالحکومت میں ملاقات کی تھی جس کے دو روز بعد ملک کے آرمی چیف اور وزیردفاع نے استعفیٰ دے دیا تھا۔