Live Madinah

makkah1

dushwari

ترک صدر کی پوٹن سے ملاقات ،شام کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو

انقرہ:14؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردغان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔روس کے جنوبی شہر سوچی میں پوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کیلئےسازگار ماحول بنایا جا رہا ہے،

روس، ایران اور ترکی کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔ترک صدر پیر کے روز سرکاری دورے پر سوچی پہنچے تھے، جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سوچی میں روسی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015ء کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے، اپنے موجودہ کئی روزہ غیر ملکی دورے کے دوران صدر اردوغان روس کے بعد منگل کو کویت اوراس کے بعد قطر جائیں گے۔