Live Madinah

makkah1

dushwari

شام;اتوار بازار پر فضائی حملے میں10 افراد ہلاک, 50 زخمی

شام:14؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)  اتوار بازار پر فضائی حملے کثیر تعداد میں ہلاکتیںشام کی تحصیل حلب کے مغربی علاقے ایتاریب میں اتوار بازار کی جگہ کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حلب کے مغرب میں مخالفین کے زیر کنٹرول دیہی علاقے ایتاریب میں ایک اتوار بازار پر تین فضائی حملے کئے گئے۔حملے کے وقت بازار میں 100 کے قریب افراد موجود تھے ۔زخمیوں کی قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حملے میں بیسیوں رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔