Live Madinah

makkah1

dushwari

شام میں روسی حملوں اور مارٹر گولوں کی زد میں آ کر 26 افراد ہلاک

شام:13؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں مہاجرین کے دو کیمپوں پر روسی فضائی کارروائیوں اور مارٹر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ البو کمال نامی قصبے میں لڑائی کی وجہ سے آس پاس کے دیہات اور مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور افراد ان کارروائیوں کی زد میں آئے۔ شامی فورسز نے البوکمال پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم گزشتہ روز داعش کے جہادیوں نے ایک مرتبہ پھر بڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے البوکمال کا کنٹرول سنبھال لیا۔