Live Madinah

makkah1

dushwari

فلسطینیوں کے لئے صیہونی حکومت کی چار شرطیں

مقبوضہ بیت المقدس:14؍ اکتو بر2017(فکرو خبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینیوں میں مصر کی زیرنگرانی طے پائے مصالحتی معاہدے کو قبول کرنے کے لیے چار نئی شرائط پیش کی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مفاہمت کو چار شرائط پوری ہونے کی صورت میں قبول کیا جاسکتا ہے۔ اول یہ کہ فلسطینی قومی اتحاد امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل گروپ چار کی شرائط تسلیم کرے، حماس ہتھیار پھینک دے، سرنگوں کی کھودائی اور راکٹ تیاری کا عمل روک کر یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کوغیر مشروط طور پر رہا کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی اتھارٹی مشرق وسطیٰ کے لیے قائم گروپ چار کی شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرے، ہتھیار پھینک کر موجودہ اسلحہ تلف کرے۔اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ فلسطینی قومی حکومت اور مصالحت کو تسلیم کرنے کے لیے حماس کا اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کو روکنا، امریکا کی قیادت میں امن عمل کا حصہ بننا اور غزہ میں قید فوجیوں شاؤل ارون، ھدار گولڈن اور دو شہریوں افراہام منگیسٹو اور ھشام السید کو فوری رہا کرنا ہوگا۔