Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

مصر: خواتین کی توہین پر بین الاقوامی کمپنی کا کام بند

قاہرہ:18 اگست (فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی کمپنی "گولڈ جم" نے بدھ کے روز مصر میں اپنی ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سوشل میڈیا پر خواتین کے حوالے سے ایک توہین آمیز اشتہار نشر ہونے کے بعد کیا گیا۔ اشتہار میں ایک ناشپاتی کی تصویر ہے جس کے برابر میں تحریر ہے کہ " یہ کسی لڑکی کی صورت نہیں ہے"۔اس اشتہار نے جس پر گولڈز جم کا مارک بھی موجود ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی کمپنی کے خلاف احتجاج کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

کمپنی 1965ء میں کیلیفورنیا میں قائم کی گئی تھی۔گولڈ جم کمپنی کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر معذرت کا ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اشتہار " اہانت آمیز اور کراہت آمیز ہے.. یہ ہر اس چیز کے خلاف ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور جو ہمارے لیے معنی رکھتی ہے"۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ " اگرچہ یہ اشتہار ہمارے علم میں لائے بغیر ڈیزائن اور نشر کیا گیا تاہم اس پر کمپنی کا لوگو موجود ہے جس کا کوئی عذر پیش نہیں کیا جا سکتا"۔کمپنی نے واضح کیا کہ " مصر میں اپنے ایجنٹ سے گفت و شنید کے بعد ہم نے مذکورہ فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں"۔مصر میں "گولڈز جم" کمپنی کے ایجنٹ کی جانب سے بھی اپنے فیس بک پیج پر معذرت پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ " ڈریم لینڈ شاخ کو مصر میں گولڈز جم کی ترجمانی کا حق نہیں"۔گولڈز جم کمپنی دنیا کے 30 ممالک میں کام کر رہی ہے