Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

موغادیشو۔24فروری2018(فکروخبر /ذرائع)   صومالی دارالحکومت سے ہفتہ چوبیس فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق یہ بہت طاقت ور بم حملے کل جمعہ تئیس فروری کو کیے گئے، جن کے فوری بعد شدت پسندوں اور سکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی شروع ہو گیا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔موغادیشو کے ایک بڑے ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف نے ڈی پی اے کو بتایا کہ ان حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد کل ہی بائیس ہو گئی تھی، جب کہ بعد ازاں ہونے والی لڑائی اور کئی زخمیوں میں سے متعدد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد آج ہفتے کے روز بڑھ کر 38 ہو گئی۔موغادیشو کے مدینہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف کے مطابق ان حملوں میں جو درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے، ان میں سے مزید پانچ آج ہفتے کی صبح تک انتقال کر گئے۔ ان حملوں کی ذمے داری ممنوعہ شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی تھی۔

الغوطہ۔24فروری2018(فکروخبر /ذرائع)  شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی الغوطہ پر اسدی فوج کے فضائی حملوں میں مزید اکیس شہری ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ شامی طیاروں نے مشرقی الغوطہ میں واقع سب سے بڑے قصبے الدوما پر تباہ کن بمباری سے بارہ افراد مارے گئے ہیں۔نو افراد دوسرے علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

کابل۔24فروری2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صبح سویرے فوجی اڈے پر خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہو گئے۔ہفتہ کو افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دارالحکومت کابل میں صبح سویرے خودکش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 25فوجی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔