Live Madinah

makkah1

dushwari

حالات کو دیکھتے ہوئے تمام مدارس اور اسکول میں کیا گیا چھٹی کا اعلان 

بھٹکل 16؍ ستمبر 2017(فکروخبرنیوز) بلدیہ کی دکانوں کو سیل کیے جانے کے معاملہ میں اقدامِ خودسوزی کرنے والے رام چندرا نائک کی اسپتال میں موت واقع ہوگئی ،حالات کو دیکھتے ہوئے آج شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ مذکورہ شخص کی لاش صبح نو بجے کے قریب اس کی رہائش گاہ واقع آساری کیری پولیس کے سخت بندوبست کے درمیان پہنچی۔ فوت ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی بڑی تعدا میں لوگ اس کے گھر قریب جمع ہوگئے جس کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے سخت پولیس کا بندوبست کیا ۔

بنگلور 24؍ اگست 2017(فکروخبرنیوز) سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے کانگریس پارٹی کی جانب سے ایم ایل سی منتخب ہوگئے ہیں۔ ریاست کے قانون ساز کونسل کے سکریٹری انچارج مرتھی نے آج اعلان کیا کہ ایم ایل سی کے انتخابات میں ان کے مدمقابل کوئی امیدوار کھڑا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جیت کا اعلان کردیا گیا۔

نئی دہلی:08؍جولائی (فکروخبر؍ذرائع) باقی ماندہ مال پر نیا ایم آر پی نہیں ڈالنے والی کمپنیوں کی اب خیر نہیں ہے۔ ایسی کمپنیوں کے حکام کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے۔ صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے مفاد میں اگر پہلے کے بچے اشیا پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کی قیمتیں شائع نہیں کی جاتی ہیں ، تو جیل کی سزا سمیت ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا سکتا ہے۔

سعودی عرب:06؍جولائی (فکروخبر؍ذرائع)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا جہاں قطر کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قطر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ جب تک قطر اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا چاروں خلیجی ممالک کی جانب سے اس کا سیاسی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

نئی دہلی:06؍جولائی (فکروخبر؍ذرائع)سپریم کورٹ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر بدعنوانی کا الزام لگانے والی عرضی کو عدالت کا وقت ضائع کرنے والی عرضی بتاتے ہوئے عرضی گذار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا۔عدالت نے عرضی گذار متھلیش کمار کی نظرثانی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سیلاب سے 600 مکانات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ 6500 مکانات کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔
چین:05؍جولائی (فکروخبر ؍ذرائع) چین میں شدید بارشوں کے بعد آنےوالے سیلاب میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔سیلاب سے 600 مکانات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ 6500 مکانات کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ ایک لاکھ افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 60 دریاؤں میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بلند ہو گئی ہے اور ان علاقوں میں سرخ آلام دے دیا گیا ہے ۔ سیلاب کی روک تھام کے لیے دریاؤں کے کناروں پر ریت کی بوریوں سے بند بنا دئیے گئے ہیں ۔ سیلاب سے بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے ۔ سرکاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ چند روز میں سیلاب سے 428 میلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

نائیجریامیں بوکوحرام نے حملہ کرتےہوئے 9 شہریوں کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا

  نائیجریا05؍جولائی (فکروخبر ؍ذرائع)نائیجریا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے حملہ کرتےہوئے 9 شہریوں کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا ۔مقامی اخبارات کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے ڈیفا میں اونٹوں اور گھوڑوں پر بیٹھ کر آئے اور عوام پر گولیاں برسادیں ۔

کاسرگوڈ:23جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) تیز رفتار بے قابو کار کھائی میں گرنے کی وجہ سے اُس میں سوار ایک فرد کے ہلاک ہونے اور دیگر دو سواروں کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ وامنجور چیک پوسٹ ، منجیشور میں کل شام پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت شمس الدین (28) اور زخمیوں کی شناخت (30) اور عبداللطیف (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اس حادثہ میں کار ناقابلِ شناخت ہوگئی ہے ، جائے حادثے کے معائنہ کے دوران پولس کو کار سے ایک پستول ملی ہے ۔ پستول کی برآمدگی کے بعد معاملہ مزید سنجید ہ ہوگیااور پولس پستول کے مالک کی شناخت کرنے میں جٹی ہے ۔ معاملہ درج ہے ۔ 

جمعیت علماء کے وکلاکی ایک بڑی کامیابی 

بھٹکل /ممبئی :06 اگست (فکروخبر/ذرائع/یو این آئی) 13 جولائی2011 کو ممبئی کے زاویری بازار، اوپیرا ہاؤس اور دادر علاقے میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے بنام 13/7 بم دھماکوں کے معاملے میں دہلی سے گرفتارعبدالواحدسدی باپانامی مسلم نوجوان کو ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت نے ناکافی ثبوت کی بناپر بری کئے جانے کا حکم جاری کیا۔خصوصی مکوکا عدالت کے جج وی وی پاٹل نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر کے وکیل ایڈوکیٹ شریف شیخ کے دلائل سے اتفاق کیا کہ ملزم کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی وہ اس معاملے کے دیگر ملزمین کو جانتا ہے اور نہ ہی وہ انڈین مجاہدین کا رکن ہے۔

(ایک مسلمان کے لیے حفظ کلام پاک سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں)
حافظ عمر صیام فقیہ احمدا جاکٹی ندوی 
(امسال جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی تاریخ میں الحمدللّہ پہلی دفعہ اکتیس طلبانے حفظ کلام اللہ کی سعادت حاصل کی ،اس میں ندوۃ العلماء لکھنو سے فضیلت کرنے والے پانچ علماء کرام بھی تھے ،ان میں حافظ عمر صیام فقیہ احمدا جاکٹی ندوی ابن مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نے صرف ساڑھے تین ماہ کی مدت میں حفظ کلام پاک کی سعادت حاصل کی ،ان حفاظ کرام کے اعزاز میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقدہ تہنیتی اجلاس میں موصوف کی طرف سے ان سب طلبا ء کی نمائندگی کرتے ہوئے جو تاثراتی مقالہ پیش کیاگیا تھا وہ افادہ عام کے خاطر پیش خدمت ہے ۔ ادارہ)
الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ اجمعین ۔ اماّبعد 
صفحہ 1 کا 2

حالیہ ویڈیوز......

HDVS_CATEGORY: تلاوتِ قرآن
HDVS_CATEGORY: متفرقات
HDVS_CATEGORY: تقاریر ومواعظ