Live Madinah

makkah1

dushwari

ہماچل اور گجرات میں بی جے پی جیت کے قریب, نریندر مودی نےدکھایا وکٹری کا نشان

احمد آباد:18؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے حق میں آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وکٹری کانشان دکھا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے پہنچے مسٹر مودی نے گاڑی سے اترنے کے بعد میڈیا کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور انگلیوں سے 'وكٹري' کا نشان بنایا۔گجرات میں بی جے پی 104 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 75 سیٹوں پر محدود ہوگئی ہے,گجرات میں بی جے پی مسلسل ساتویں بار حکومت بنانے کی سمت میں گامزن ہے

اور ہماچل پردیش میں وہ کانگریس کو پیچھے چھوڑ کر حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے ،گجرات میں بی جے پی 104 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 75 سیٹوں پر محدود ہوگئی ہے ۔صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تھی تو دوگھنٹہ تک مقابلہ دلچسپ تھا ،تاہم 11 بجے کے بعد بی جے پی آگے ہوئی اورمسلسل آگے ہے ۔

حالیہ ویڈیوز......

HDVS_CATEGORY: تلاوتِ قرآن
HDVS_CATEGORY: متفرقات
HDVS_CATEGORY: تقاریر ومواعظ