Live Madinah

makkah1

dushwari

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پانچ روز سے جاری قرأت حدیث کی نورانی محفل کا اختتام

تاریخی محفل میں کثیر تعداد میں فارغینِ جامعہ کی شرکت 
مستقبل میں اس طرح کی مجالس منعقد ہوتی رہیں گی : مہتمم جامعہ 

بھٹکل۔10 ؍ ڈسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) جنوبی ہند کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پانچ روز سے جاری قرأت حدیث کی روحانی ونورانی محفل کاا ختتام آج صبح 11 بجے جامعہ اسلامیہ بھٹکل عالیشان مسجد میں منعقدہ اختتامی نشست کے ذریعہ ہوا ،جس میں نائب صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مولا نا محمد صادق صاحب اکرمی ندوی کی تلاوت حدیث اور فضیلۃ الشیخ مصطفی القدیمی حفظہ اللہ کے دعائیہ کلمات کے ساتھ سنن ابن ما جہ کا اختتام کیا گیا ،فضیلۃ الشیخ نے تمام سامعین کو تقوی کی اور شریعت پر عمل کر نے کی وصیت کر تے ہو ئے اجازت حدیث سے نوزا ،

مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے شیخ اور ان کے وفد کا استقبال کر تے ہو ئے ان کا شکریہ اداکیا کہ جن کی آمد کی وجہ سے اس طرح کی مبارک اورپر کیف و روحانی مجلس سجائی گئی ، جس نے فضا کو معطر کر دیا ،سامعین کے دلوں کو نور نبوت سے اجاگر کیا،اور جن مجالس کی وجہ سے جامعہ کے اندر فرشتوں کا ساسماں تھا ،رو حانی ماحول تھا ،اور دوباری یہاں تشریف آوری کی دعوت دی تاکہ بقیہ جو کتب خمسہ ہیں اس کی بھی مکمل قرأت کی جائے ۔ مہتمم جامعہ نے اپنے گہرے احساسات اور جذبات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ جہاں احادیث کی تلاوت کے لئے مجالس منعقد کر تے ہو ئے کسی شیخ کے سامنے اس کی مکمل تلاوت کی گئی ہے ،جو مبارک سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا ،اس کے علاوہ جملہ سامعین اور پابندی کے ساتھ مجالس میں شر کت کر نے والے تمام فضلاء ،اساتذہ اور اکابرین کے ساتھ ساتھ شیخ کی یہاں آمد کے تعلق سے زیادہ فکر کر نے والے استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مو لا نا فیصل احمد آرمار ساحب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ،نورانی مجالس کے تعلق سے مو لا نا نے محدثین کے حوالہ سے کہا کہ جہاں احا دیث رسول کی تلاوت کی جا تی ہے حقیقت میں اللہ کے رسول ہم سے مخاطب ہو تے ہیں ،اس لئے ہمیں اسی احترام کو ملحوظ رکھتے ہو ئے ادب واحترام کے ساتھ بیٹھنا چا ہئے ، استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولا نا فیصل ندوی نے اسناد اور علم حدیث کی اہمیت اور سند عالی کے حصول کے لئے اسلاف کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ تمام کتابوں کے زیور طباعت سے آراستہ ہو نے کے باوجود اب بھی اس کی اہمیت ہے ،جس کے لئے لوگ سند عالی کے حصول کے لئے ملکوں ملکوں گھومتے ہیں ، لیکن ہمارے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ شیخ ہمارے یہاں دعوت دینے پر خود تشریف لا ئے ، شیخ کے تعلق سے کہا کہ شیخ مصطفی القدیمی حفظہ اللہ کے والد کی عمر اللہ نے دراز فرمائی تھی ، اسی طرح ان کے دادا کو بھی اللہ نے اس فن میں کمال عطا کیا تھا جس کی بنا پر یمن میں رائج دیگر سندوں سے شیخ کی سند دو درجہ عالی ہو گئی ہے ، مو لا نا عبد العلیم قاسمی نے بھی اپنے احساسات وجذبات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ کنواں خود پیاسے کے پاس آیا ہے ،اس کے باوجود اگر پیاسا اپنی پیاس نہ بجھا ئے تو اس سے بڑا محروم کون ہو سکتا ہے ؟!!،جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طرف سے حضرت شیخ اور ان کے رفقاء کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا ،جس کو مولا نا سمعان خلیفہ ندوی نے پڑھ کر سنا یا ،اس کے علاوہ شیخ کی طرف سے نیابت کر تے ہو ئے شیخ کے دونوں شاگردوں نے شیخ کا پیغام پڑھ کر سنایا ،شیخ سالم نے ان کے استقبال پر ذمہ داران جامعہاور ساتذہ جامعہ اور طلباء جامعہ کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کی ضیافت اور مہمان نوازی سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہی گھر میں اہل خا نہ کے ساتھ مو جود ہیں ،اس کے علاوہ بھٹکل اور یمن کے تعلقات اور اباواجداد کے یہاں آکر دین کی خدمت کے تعلق سے بھی بات چیت کر تے ہو ئے بھٹکل اور اہل یمن کے تعلق کو مزید استوار رکھنے کی بات کہی ، اس کے علاوہ جامعہ کے فرزند مو لوی طارق اکرمی ندوی کی طرف سے شیخ کے استقبال میں تیار کردہ منظوم عربی کلام بھی شیخ کی خدمت میں پیش کیا، واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پانچ دن سے مجالس حدیث کا سلسلہ جا ری تھا ،جس میں سنن ابن ماجہ کی مکمل تلاوت کے بعد آج اس کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں اوئل سنبلیہ کی تلاوت کے بعد شیخ نے اس کی اجازت بھی مرحمت فرمائی ،اہم بات یہ رہی کہ ان مجالس میں عجیب روحانیت محسوس کی گئی ،شیخ کی دعا کے وقت کئی لوگوں کی ہچکیاں بھی بند گئی ، اور ایک پر ایک عجیب سماں بندھ گیا تھا ،واضح رہے کہ اختتامی مجلس کے موقع پر شہر وآس پاس کے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ،جن کی بڑی تعداد نے اس موقع پر شرکت کر تے ہو ئے حدیث رسول سے وارفتگی اور محبت کا ثبوت پیش کیا ،صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا اقبال صاحب ملا ندوی اور نائب صدر جامعہ مولا نا صادق اکرمی ندوی کو شیخ کے ہاتھوں سند سے نوزا کیا گیا ۔

حالیہ ویڈیوز......

HDVS_CATEGORY: تلاوتِ قرآن
HDVS_CATEGORY: متفرقات
HDVS_CATEGORY: تقاریر ومواعظ